وزیر اعظم کے جن دھن، بن دھن اور جل دھن کے نئے نعرے کے ساتھ بی جے پی کی ایکزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ ختم

بھونیشور: وزیر اعظم نریندر مودی نے ’جن دھن، بن دھن اور جل دھن‘ کے نئے نعرے کے ساتھ 2022 تک نئے ہندوستان کی تصویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مقصد صرف اقتدار کی تبدیلی نہیں ہے بلکہ معاشرے کے سب سے نچلے پائیدان پر کھڑے غریب، استحصال زدہ اور محروم طبقے کے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مصروف عمل رہنا بھی ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ جن دھن، بن دھن اور جل دھن کے ذریعے ان کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے۔مسٹر مودی نے اڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور میںدو روز سے جاری بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کے اجلاس ست اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنانے کے پیش نظر جن دھن یوجنا کے تحت 28 کروڑ لوگوں نے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹ کھولے ہیں اور ان میں 66 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی ہے۔ اسی طرح سے اشیا اور سروس ٹیکس قانون بننے سے ملک کے کاروبار کے میدان میں بڑی تبدیلی آئے گی اور اس اقتصادی تبدیلی کا فائدہ عام لوگوں کو مل جائے گا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اقتدار میں آنے کے دوران حکومت کی آمدنی 13 لاکھ کروڑ روپے تھی جو اب بڑھ کر تقریبا بیس لاکھ کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ پانچ سال کی مدت کے مکمل ہوتے ہوتے اس آمدن کے دوگنی ہو جانے کی توقع ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ جن دھن یوجنا سے غریبوں کی ترقی ہوگی اور استحصال اور اقتصادی پسماندگی سے انہیں نجات ملے گی۔ حکومت نے پی۔2 یعنی پرو پیپلز اور جی ۔2 گڈ گورننس کا بھی فارمولہ پیش کیا ہے، جس کا مقصد گڈ گورننس سے غریبوں مظلوم اور غریب کا سماجی اقتصادی تبدیلی ہے۔ اس کا مقصد 2022 تک دنیا کی بڑی اقتصادی طاقت بننا بھی ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لمبی چھلانگ لگائیں اور تاریخ رچیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ’ بن دھن‘ کا مقصد قبائلیوں کی اقتصادی نظام میں مکمل تبدیلی لانا ہے۔ اقتصادی تبدیلی لانا اور ماحول کاتحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلیوں کو معاشرے کی اصل دھارے میں شامل کرنا چاہتی ہے اور اس سے ماحول کا تحفظ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ جل دھن‘ یوجنا کا مقصد پانی کے قدرتی وسائل کو بچانا اور اس کا زراعت اور دیگر مقاصد کے لئے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے۔ کسانوں کو آبپاشی کی کافی سہولت مل سکے اس کے لئے حکومت نے وزیر اعظم زرعی آبپاشی منصوبہ کی شروعات کی ہے۔ اس کے لئے 85 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کی بربادی روک دی جاتی ہے اور آب پاشی کی سہولتیں بڑھتی ہیں جس سے نہ صرف کسانوں کی خودکشی رکے گی بلکہ لوگوں میں خوش حالی بھی آئے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp natl executive meet concludes with modis jan dhan jal dhan van dhan slogan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply