ملک کا آئندہ صدرایل کے آڈوانی کو بنایا جانا چاہیے: شتروگھن سنہا

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کے بزرگ رہنما لال کرشن اڈوانی کو صدر جمہوریہ کے عہدہ کے لئے سب سے مناسب امیدوار قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے امید ظاہر کی ہے کہ ’بی جے پی کے پتامہ‘ کو اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔
بہار سے ممبر پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے بدھ کے روز کئی ٹوئٹ کرکے کہا کہ اب جب کہ صدر کے عہدہ کے لئے انتخاب کا وقت بہت قریب آگیا ہے میں آڈوانی جی کے چاہنے والوں اور بہی خواہوں کی طرف سے پورے زور و شور سے یہ آڈوانی جی کی وکالت کرتا ہوں کہ وہ اس باوقار عہدہ کے لئے مناسب ترین ، باعلم، محترم ، تجربہ کار اور سب سے اہل امید وار ہیں۔
مسٹر سنہا نے مزید کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے اور میری دعائیں اور نیک خواہشات ہیں کہ لوگ سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے پتامہ کو اس اعزاز سے نوازیں گے ، جس کے وہ سب سے زیادہ اہل ہیں۔اڈوانی جی زندہ باد، بی جے پی پائندہ باد۔ خیال رہے کہ عہدہ صدارت کے لئے 17 جولائی کو انتحاب ہوگا۔ بی جے پی نے عہدہ صدارت کے لئے امیدوار کے انتخاب کے خاطر ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp mp shatrughan sinha bats for pitamah lk advani as indias next president in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply