بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نانابھاؤ پٹولے نے لوک سبھا سے دیا استعفیٰ

ممبئی: گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی وٹنگ سے ایک دن قبل بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مہاراسٹر کے بھنڈارا گونڈیا لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمینٹ نانابھاؤ پٹولے نے لوک سبھا سے استعفی دے دیا ہے۔ پٹولے نے استعفیٰ دینے کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کےطریقہ کار پر سوال بھی اٹھایا ہے۔
2014 لوک سبھا کے انتخابات میں، نانا بھاؤنے این سی پی کے لیڈر پرپھل پٹیل کو شکست دی تھی۔ پٹولے بی جے پی کی قیادت اور وزیر اعظم نریندر مودی سے طویل عرصے سے ناراض چل رہے تھے۔
پٹولے نے الزام تھا کہ مودی حکومت نے تین سال مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کے سامنے کسانوں کے مسائل اٹھائے تھے، جسے نہیں سنا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp mp nana bhau patole loksabha resigns in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply