لوک سبھا میں وزیر داخلہ پر حکمراں جماعت کے ہی ممبر پارلیمنٹ کی تنقید

نئی دہلی:حکومت کو لوک سبھا میں اس وقت ناموافق حالت کا سامنا کرنا پڑا جب بی جے پی کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے بنگلہ دیش سرحد پر ہمسایہ ملک کے ایک اسمگلر کو گولی مارنے کی وجہ سے سرحدی سلامتی فورس کے ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور سات جوانوں کو معطل کئے جانے کے سلسلے میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت ہی سکیورٹی فورسز کا حوصلہ توڑے گی تو کیا ہوگا۔
مدھیہ پردیش کے اجین سے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر چنتامنی مالویہ نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 14 مئی کو بنگلہ دیش کی سرحد پر سونے کی اسمگلنگ کو روکنے کی کوشش کے دوران بی ایس ایف کے سکیورٹی جوانوں کی گولی سے ایک بنگلہ دیشی اسمگلر ہلاک ہو گیا۔ اس پر بی ایس ایف کے ایک اسسٹنٹکمانڈنٹ اور سات جوانوں کو معطل کر دیا گیا۔
ڈاکٹر مالویہ نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ کو توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ اگر حکومت ہی اپنے سرحدی فورسیز کا حوصلہ توڑنے کا کام کرے گی تو کیا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور ساتوں جوانوں کو بحال کرے اور سرحدکی حفاظت میں اپنے فرائض انجام دینے کیلئے انہیں اعزاز سے سرفراز کرے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp mp criticises rajnath singh in lok sabha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply