اب بی جے پی ایم پی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجری وال کو ’گدھا “کہہ دیا

نئی دہلی:موجودہ سیاسی ماحول اب اس قدر بدبودار اور غلیظ ہوگیا ہے کہ کب کون سیاسی لیڈر حریف پارٹی کے کسی رہنما کےخلاف کون سے نازیبا الفاظ استعمال کر بیٹھے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

پیر کے روز مغربی دہلی سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ پرویش ورما نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیںگدھا تک کہہ دیا۔

پرویش ورما ”رابطہ برائے حمایت ‘ پروگرام کے حوالے سے اپنے انتخابی حلقہ جنک پوری گئے اور وہاں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیجری وال کے لیے لفظ ”گدھا “ استعمال کیا،اور کہا کہ دہلی والے پانی کی قلت سمیت کئی معاملات میں اس قدر پریشان ہو چکے ہیںکہ اب انہیں محسوس ہونے لگا ہے کہ انہوں نے کس گدھے کو منتخب کر لیا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp mp calls delhi cm kejriwal a donkey in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply