آئین کا مذاق اڑانے والے ہی آج امبیڈکر کی سالگرہ منا رہے ہیں: نتیش کمار

پٹنہ:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ آئین ہند کا مذاق اڑاتے ہیں وہ آج آئین ہند کے مصنف بی آر امبیڈکر کی سالگرہ منارہے ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے اس طرح امبیڈکر جی کا یوم پیدائش منارہے ہیں گویا وہ ان کی سوچ اور نظریات سے انتہائی درجہ کی وابستگی رکھتے ہیں اور زبردست متاثر ہیں۔
انہوںنے پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) کے دفتر میں عظیم دلت رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا یہ سارا ڈھونگ محض ووٹ بینک کی سیاست ہے اور وہ محض کمزور طبقات کے ووٹ پانے کے لیے امبیڈکر جی کی تعریفیں اور ان سے اظہار عقیدت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں دلت طلبا کو ہراساں کیا جارہا ہے اور جو بر سر اقتدار ہیں اور امبیڈکر سے محبت بگھار رہے ہیں وہی انہیں خود کشی پر مجبور کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp mocks constitution and celebrates ambedkar nitish in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply