غیر ملکی لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتاربی جے پی لیڈرپارٹی سے معطل

پٹنہ:بہار کے حاجی پور میں جنرل ریلوے پولس (جی آر پی) پولیس نے سیوان کے بی جے پی کے قانون ساز کونسل رکن( ایم ایل سی) آدتیہ پانڈے عرف ٹنا پانڈے کو نابالغ لڑکی کے ساتھ ٹرین میں چھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ الزام ہے کہ کلکتہ سے گورکھپور جا رہی پوروانچل ایکسپریس کے اے سی فرسٹ کلاس میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کر رہی تھائی لینڈ کے ایک بڑے بزنس مین کی 12 سال کی نابالغ لڑکی کے ساتھ سونے کی حالت میں چھیڑ چھاڑ کی گئی۔
لڑکی جاگتے ہی اپنے ساتھ ہو رہی چھیڑ چھاڑ کو دیکھ چلائی جس سے اس کے ساتھ سفر کرنے والے اس کے اعزا اوقربا بھی جاگ گئے اور بچی کو اس زبردستی کر رہے شخص سے چھڑایا۔ ٹرین کے حاجی پور رکتے ہی جی آر پی پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے پانڈے کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد علم ہوا کہ چھیڑ چھاڑ کرنے والا گرفتار شخص کوئی عام آدمی نہیں بلکہ بی جے پی کا ایم ایل سی اور بہار اسمبلی کا کنوینر ٹنا پانڈے ہے۔ ٹنا درگاپور سے حاجی پور آ رہے تھے۔جی آر پی پولیس نے لڑکی کے بیان پر پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ایم ایل سی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔
مقدمہ درج کرانے کے بعد متاثرہ لڑکی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ٹرین چھوڑ کر سڑک کے ذریعے گورکھپور کے لئے روانہ ہو گئی۔ پانڈے کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے انہیں6اگست تک جیل بھیج دیا گیا۔شکایت کے مطابق پانڈے نے نہ صرف اس بچی سے چھیڑ چھاڑ کی بلکہ نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا۔ اس واردات کے بعد بی جے پی نے پانڈے کو پارٹی سے معطل کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp mlc tunna pandey arrested for molestation suspended by party in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply