مدھیہ پردیش میں ایم ایل اے نے تھانہ میں ہی پولس کانسٹبل کو دو تھپڑمارے

بھوپال:مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع کے ادیہ نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر اسمبلی چمپا لال دیودا نے تھانہ میں ہی پولس کانسٹبل سنتوش ایوناتی کوکے طمانچہ مار دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کسی معاملہ پر ایوناتی کا ممبراسمبلی کے بیٹے سے تنازعہ ہو گیا تھا۔جس پر ایم ایل اے اور اس کے حمایتی ادیا نگر تھانہ میں گھس گئے اور کانسٹبل کو دو تھپڑ ما دیے۔ پورا منظر تھانہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔

ایس ایچ او شیو رگھو ونشی کے مطابق ممبر اسمبلی کے خلاف سرکاری ڈیوٹی پر موجود اہلکار پر تعزیرات ہند کی دفعہ 332 (حملہ) اور دفعہ353 سرکاری ملازم کے کام میں رکاوٹ ڈالنا) کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا۔

Title: bjp mla caught on camera slapping cop in mp | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , , ,

Leave a Reply