کانگریس نے گوا میں بی جے پی کو کراری شکست سے دوچار کرنے کا دعویٰ کیا

پنجی:گوا پردیش کانگریس کمیٹی (جی پی سی سی) کے صدر لوئی زینو فلیرو نے دعوی کیا کہ ریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست فاش ہو گی اور پارٹی پانچ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل نہیں کر پائے گی۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر فلیرو نے کل کہا کہ وہ سب کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی پانچ سیٹوں سے آگے نہیں بڑھے گی۔ اس کی حالت کافی خستہ ہے۔
گوا کے لوگ گزشتہ ساڑھے چار سال سے موجودہ حکومت کا کام کاج دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر بسواجیت رانے کی ریلی میں بی جے پی کے حامیوں نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔ مسٹر فلیرو نے کہاکہ انہوں نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ موجودہ حکومت مایوسی میں بلیک میلنگ اور دھمکی دینے کی سیاست کر رہی ہے۔ انہیں انتخابات میں اپنی ہار نظر آرہی ہے۔ حکومت عدم برداشت، دھمکی اور تشدد کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے جس کی کانگریس سختی سے مذمت کرتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp may loose in goa in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply