اترپردیش کے کیرانہ اور مہاراشٹر کی بھنڈارا لوک سبھا سیٹ سمیت بی جے پی کئی سیٹیں ہارگئی

نئی دہلی:چار پارلیمانی اور 10اسمبلی سیٹوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخابات میںحکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پار ٹی نے کانگریس اور علاقائی پارٹیوں کے سپر اندز ہو کر اتر پردیش اور مہاراشٹرمیں لوک سبھاسیٹ ہارنے کے ساتھ ساتھ 10صوبوں کے اسمبلی حلقوں میں زبردست نقصان اٹھایا۔

اس شکست سے کئیلوک سبھا میں اس کے اراکین کی تعداد بڑھنے کے بجائے کم ہونا شروع ہو گئیں۔بی جے پی کو خاص طور پر اس وقت زبردست دھکا لگا جب وہ اترپردیش کی کیرانہ کی سیٹ بھی ہار گئی۔ مجموعی طور پردیکھا جائے تو ان ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو سوائے مایوسی کے کچھ ہاتھ نہیں آیا ۔

کیونکہ وہ لوک سبھاکی چاروں سیٹوں میں دو سیٹیں ہار گئی جس سے لوک سبھا میں اس کی اکثریت کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔کیرانہ میں راشٹریہ لوک دل کی امیدوار تبسم جہاں نے اپنی قریب ترین حریف بی جے پی کیمریگانکا سنگھ کو بھاری اکثریت سے ہرایا۔

کانگریس کی حمایت سے این سی پی نے مہاراشٹر کی بھنڈارا ۔گونڈیا سیٹ جیت لی۔البتہ مہاراشٹرکی پالگھر لوک سبھا سیٹ بی جے پی نے جیت لی۔ اترپردیش میں نور پور اسمبلی سیٹ بھی بی جے پی نہ جیت سکی اور اس سیٹ پر سماج وادی پاٹی نے قبضہ کر لیا۔ کانگریس امیدوار منی رتنانے راجا راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار جیت گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp loses in up maharashtra cedes to congress regional parties in states in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply