راجستھان میں بی جے پی لیڈر کے بیٹے نے چار مزدوروں کو کچل دیا

جے پور:راجستھا ن کے دارالخلافہ جے پور میں جمعہ کو رات دیر گئے ایک تیز رفتار ایس یو وی نے فٹ پاتھ پر سو رہے چار افراد کو کچل دیا ۔چاروں کو شدید زخمی حالت میں سوائی مان سنگھ اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج دو زخمی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایس یو وی میں مقامی بی جے پی لیڈر بدری نرائن مینا کا بیٹا بھارت بھوشن میناچلا رہا تھا۔ جسے راہگیروں نے پکڑ کر پولس کے حوالے کر دیا۔

وہ نشہ میں گاڑی چلا رہا تھا۔اور اسٹئیرنگ وہیل کے بے قابو ہوجانے کے باعث اسکورپیو کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ۔تفتیش میں پہلے تو اس نے خود کو ایک پٹرول پمپ پر کام کرنے والا ملازم بتایا اس کے بعد خود کو صحافی بتایا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp leaders son drunk runs over labourers in jaipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply