بی جے پی لیڈریشونت سنہا کو حراست میں لیا گیا

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے بزرگ ممبر پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو مہاراشٹرکے شہر اکولہ میناس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ ودربھ علاقہ میں کاشتکاروں کے تئیں حکومت کی بے رخی اور بے حسی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ لیکن انہیںتھوڑی دیر بعد رہا کر دیا گیا۔
اکولہ کے ضلع پولس کمشنر راکیش کالا ساگر نے کہا کہ پولس نے ضلع کلکٹوریٹ کے باہر تقریباًٍ 250کسانوں کے ساتھ مسٹر سنہا کو ممبئی پولس قانون کی دفعہ68کے ضابطوںکے تحت حراست میں لیا تھا۔
وہ سیکڑوں کسانوں کے ساتھ کپاس اور سویا بین کی فصل کرنے والے کسانوں کے تئیں برتی جانے والی حکومت کی بے رخی کی مخالفت کر رہے تھے۔کالا ساگر نے مزید کہا کہ حراست میںلیے گئے لوگوں کو ضلع پولس ہیڈ کوارٹر لایا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp leader yashwant sinha detained in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply