یوپی کے نوئیڈا میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں بی جے پی لیڈر سمیت تین ہلاک

نوئیڈا: یہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم بندوق برداروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک بی جے پی لیڈر سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا۔موصول اطلاع کے مطابق بی جے پیلیڈر کی شیو کمار یادو کے طور پر شناخت کی گئی ہے ۔
وہ شاملی کے رہائشی ہیں۔ بندوق برداروں نے ،جو دوموٹر سائیکلوں پر سوار تھے ، اس لیڈر کی ایس یو وی کار کو اس وقت نشانہ بنا کر فائرنگ کی جب ان کی کار نوئیڈا ایکسٹنشن کے تھانہ بسرکھ کے تحت علاقہ سے گذر رہی تھی۔
موٹر سائیکل سواروں نے ایس یو وی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے فائرنگ اتنے قریب سے کی کہ کار میں بیٹھے تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔جبکہ دو کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میںداخل کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp leader shot dead in greater noida in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply