اترپردیش بی جے پی کے سابق نائب صدر ستیہ پرکاش پانڈے کانگریس میں شامل

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کے اترپردیش کےسابق نائب صدر ستیہ پرکاش پانڈے آج کانگریس میں شامل ہو گئے۔ مسٹر پانڈے نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن آسکر فرنانڈیس کی موجودگی میں یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔
بی جے پی کی ٹکٹ پر دو مرتبہ ریاستی اسمبلی کا الیکشن لڑ چکے مسٹر پانڈے اس کے فعال رکن رہے ہیں۔ مسٹر پانڈے کو بی جے پی میں شامل کرنے میں ریاستی قانون ساز کونسل میں کانگریس کے لیڈر دنیش پرتاپ سنگھ نے اہم کردارادا کیا۔ دیر سے کانگریس میں شامل ہونے کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر پانڈے نے کہا کہ بی جے پی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کھوکھلے وعدوں سے ان کا دم گھٹ رہا تھا۔
مسٹر مودی اور بی جے پی لوگوں کو مسلسل گمراہ کر رہے ہیں اور پارٹی میں اب وفادار کارکنوں کو اہمیت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے رائے بریلی میں چار ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے جو وہاں رہتے ہی نہیں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp leader satya prakash pandey joins congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply