اترپردیش کے مظفر نگر میں بی جے پی لیڈر کو دن دھاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

مظفرنگر : اتر پردیش میں مظفرنگر کے کھتولی علاقے میں بے خوف بدمعاشوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی لیڈر اور ڈیری کے مالک راجا بالمیکی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کھتولی قصبے کے ہولی چوک لکے 40 سالہ ڈیری چلانے والے مسٹر بالمیکی صبح قریب آٹھ بجے اپنی ڈیری پر تھے کہ تین موٹر سائیکل سوار بندوق بردار وہاں آئے اور انہوں نے مسٹر بالمیکی کو گولی مار دی جس سے ان کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد سیکڑوں مشتعل لوگوں نے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے میں کھتولی میں دہلی۔دہرادون قمی شاہراہ کی ناکہ بندی کرنے کی کوشش کی۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ببلو کمار موقع پر پہنچے اور انہوں نے بھیڑ کو سمجھابجھاکر جام کھلوایا۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔ پولیس قاتلوں کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp leader raja balmiki shot dead by bike borne assailants in muzaffarnagar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply