مغربی بنگال میں بی جے پی کارکن کے قتل کے شبہ میں دو گرفتار

کولکاتا: مغربی بنگال کے جنوبی پرگنہ ضلع کے مندرا بازار علاقہ میں کچھ نامعلوم شر پسندوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک مقامی کارکن کا قتل کر دیا۔

پولس کے مطابق بی جے پی کی مندرا بازار دھانور ہاٹ علاقہ کی منڈل کمیٹی کے سکریٹری شکتی پڈا سردار جمعہ کی شب گھر جارہے تھے کہ شرپسندوں نے ان پر کسی دھار دار ہتھیار سے حملہ کر دیا اور فرار ہو گئے۔

مقامی لوگوں نے سردار کو زمین پر زخمی حالت میں بیہوش پڑا پایا اور اٹھا کر ڈائمنڈ ہاربر اسپتال لے گئے لیکن انہوں نے راستے میں دم توڑ دیا۔بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ یہ قتل ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے کیا ہے۔

لیکن ترنمول کانگریس نے اس الزام کو خارج کرد یا۔ سندر بن کے پولس سپرنٹنڈنٹ ٹٹھ گاتا باسو کے مطابق پولس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے سنیچر کے روز دو افراد گوتم مونڈل اور عبد الحق مونڈا کو گرفتار کر لیا۔ان دونو ں کو عدالت میں پیش کای گیا جس نے انہیں8روز کے پولس ریمانڈ میں دے دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp leader killed in west bengal two arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply