بی جے پی نے راہل گاندھی پر جوتا پھینکنے کی مذمت کی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر جوتا پھینکے جانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ اس کے بعد مسٹر گاندھی کی طرف سے دیا گیا بیان اس سے بھی زیادہ قابل مذمت ہے۔
بی جے پی کے قومی سکریٹری سری کانت شرما نے آج یہاں پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ سب کو جمہوریت میں احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن جوتا پھینک کر احتجاج ظاہر کرنا قطعی قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ ان کی پارٹی اس واقعہ کی مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد مسٹر گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر جو الزام لگائے، وہ اس واقعہ سے بھی زیادہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کانگریس نائب صدر کی طرف سے لگائے گئے الزام کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “یہ مسٹر گاندھی کے ذہنی دیوالیہ پن کی علامت ہے اور انہیں کسی ڈاکٹر سے مشورہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جوتا پھینکنے جیسے واقعے کو انجام دینا بی جے پی یا آر ایس ایس کاشیوہ نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp leader condemns shoe attack in rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply