بہار میں بی جے پی لیڈر کے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

بھاگلپور: بہار میں اس بھاگلپور کے نوگچھیا تھانہ علاقہ کے تیتری زیرو مائل کے نزدیک مسلح غنڈوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ضلع نائب صدر کے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع بی جے پی نائب صدر پولکیت سنگھ کے بھائی اور نوگچھیا فشریز کارپوریشن کمیٹی کے وزیر دروگا سنگھ تیتری زیرومائل کے قریب کھڑے تھے تبھی اچانک تین چار بندوق بردار آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔
اس واقعہ میں ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں بھاگلپور میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ واقعہ کا سبب باہمی تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں نامزد ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp leader brother shot dead in bhagalpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply