لال کشن آڈوانی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے معمر رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم لال کشن آڈوانی کی اہلیہ کملا آڈوانی کا بدھ کی شام دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔موصل اطلاع کے مطابق محترمہ کملا کو بدھ کی دوپہر میں دل کا دورہ پڑا تھا ۔انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنزسز(ایمس) لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئیں۔لال کشن آڈوانی اور کملا 1965میں ازدواجی رشتہ میں بندھے تھے۔ ان کے دو بچے (ایک بیٹی اور ایک بیٹا) ہیں جن کا نام پرتبھا اور جینت ہے۔
ان کے انتقال پر وزیرا عظم نریندر مودی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” ایشور ان کی آتما کو شانتی دے“۔و زیر اعظم نے کہا کہ وہ آڈوانی جی کی طاقت تھیں اور ہمیشہ پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتی تھیں۔کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی ، عام آدمی پارٹی کے سربراہ و دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال ،مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی،بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار،آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان، یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ سربراہ ملائم سنگھ یادو جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ، عمر عبداللہ اور بی جے پی لیڈرشاہنواز حسین نے بھی کملا آڈوانی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp leader advanis wife passes away in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply