بہار اور اترپردیش قانون ساز کونسل کے لیے بی جے پی اور جے ڈی یو نے امیدواروں کا اعلان کردیا

نئی دہلی: جنتا دل یونائیٹڈ(جے ڈی یو)اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)بہار اور اترپردیش قانون ساز کونسل کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔بہار قانون ساز کونسل کی خالی ہونے والی 11سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار ، رامیشور مہتو اور خالد انور کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
ریٹائر ہونے والے سنجے سنگھ اور چندیشور پرساد کو اس بار ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔تینوں امیدوار دوشنبہ کو کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ اس سے قبل چار امیدواروں نے کاغذات جمع کیے ہیںجن میں تین راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی ) کے اور ایک جیتن رام مانجھی کی ہندوستانی عوامی مورچہ(ہم)کا امیدوار ہے ۔
اترپردیش قانون ساز کونسل کے لیے جن دس امیدواروں کا بی جے پی نے اعلان کیا ہے ان میں ڈاکٹر مہندر سنگھ، محسن رضا، ڈاکٹر سروجنی اگروال؛، بکل نواب، یشونت سنگھ، جے ویر سنگھ، ودیا ساگر سونکر، وجے بہادر پاٹھک،اشوک کٹاریہ اور اشوک دھون ہیں۔بہار کے لیے جن تین امیدواروں کا بی جے پی نے اعلان کیا ہے ان میں نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی، منگل پانڈے اور سنجے پاسوان ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp jdu announce candidates list for bihar up mlc election in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply