راجیہ سبھا میں بی جے پی اراکین کے لیے وہپ جاری

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی نے راجیہ سبھا میں اپنے تمام اراکین کو وہپ جاری کرکے آج اور جمعرات کو ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔ بجٹ اجلاس کے دوہی دن بچے ہیں اور راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے خطاب پر شکریہ کی تجویز پر وزیراعظم نریندر مودی کو جواب دینا ہے اور ایوان میں کچھ اہم بل آنے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسی کے پیش نظر پارٹی نے راجیہ سبھا کے اپنے تمام اراکین کو ایک تین سطری وہپ جاری کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم کے جواب کے دوران ایوان میں موجود رہنے کوکہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا کی موجودہ تعداد 245 ہے جس میں بی جے پی کے 56 اور کانگریس کے 60 رکن پارلیمنٹ ہیں۔اسی دوران مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما سیتارام یچوری نے الزام لگایا ہے کہ صدر کے خطاب پر وزیراعظم کے جواب کا وقت اس طریقے سے مقرر کیا گیا ہے کہ یہ سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی عدم موجودگی میں ہوں کیونکہ دونوں پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ اترپردیش میں انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ راجیہ سبھا میں سماجوادی پارٹی 19،بی ایس پی 6،اے آئی ڈی ایم کے 13،ترنمول کانگریس11،بیجو جنتا دل8،جے ڈی یو 10اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی ایم ) کے 8اراکین پارلیمنٹ ہیں۔

Title: bjp issues whip to rajya sabha mps | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply