گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی امیدواروںکی پہلی فہرست جاری

گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔ 70امیدواروں کی اس فہرست میں وزیر اعلیٰ وجے روپانی کا بھی نام شامل ہے۔پردیش پارٹی صدر جیتو بھائی وگھانی کو بھی پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے۔ لیکن اس بار بی جے پی نے کسی کا بھی نام وزیر اعلیٰ امیدوار کے طور پر پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں پارٹی کی سینٹرل الیکشن کمیٹ کے سکریٹری جگت پرکاش نڈا کے دستخط سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کا پارٹی صدر امیت شاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ سشام سوراج اور سینٹرل الیکشن کمیٹی کے تمام دیگر اراکین نے شرکت کی۔ان سب کے اتفاق رائے سے70امیدواروں کی پہلی فہرست تیار کی گئی۔

Title: bjp issues first list of candidates for gujarat assembly elections in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply