دلتوں پر مظالم ڈھانا بی جے پی کے خمیر میں شامل: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے اتر پردیش کے سہارنپور میں دلتوں کے ساتھ تشدد کے واقعات پر یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر حملہ بولتے ہوئے آج کہا کہ دلتوں پر ظلم و زیادتی اس پارٹی کے ڈی این اے میں شامل ہے اور سہارنپور کے واقعات سے اس کا اصلی چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سروجےوالا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں الزام لگایا کہ اتر پردیش میں سرکاری تحفظ میں دلتوں پر ظلم و زیادتی ہورہی ہے۔ دلتوں اور غریبوں پر آئے دن ظلم، ان کی عزت سے کھلواڑ اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی بی جے پی حکومت کی اصلی چال، کردار اور چہرہ ہے۔
سہارنپور کے واقعات سے بی جے پی کا مکھوٹا اتر گیا ہے اور اصلی چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ مسٹر سورجےوالا نے کہا کہ یوگی حکومت کے 60 دنوں میں قانون وانتظام سے متعلق 600 واقعات ہوچکے ہیں۔ ان میں دلتوں ، خواتین، نوجوانوں اور سلامتی دستہ کے اہلکار اور ان کے خاندانوں کے ساتھ دل دہلا دینے والی واقعات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو منتخب کرنے والے خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں کیونکہ اس طرح کے واقعات عوامی مینڈیٹ کی توہین ہیں۔ سہارنپور میں اپریل سے شروع ہونے والے تشدد کے واقعات میں اب تک دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Title: bjp is real enemy of dalits says congress | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , ,

Leave a Reply