ایس پی افراتفری پھیلا کر نوٹوں کی منسوخی کی مہم کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے: بی جے پی

لکھنؤ: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر الزام لگایا ہے کہ بینک اور اے ٹی ایم مراکز پر افراتفری پھیلا کر وہ مرکز کی نوٹوں کی منسوخی کی مہم کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے۔بی جے پی کا دعوی ہے کہ نوٹ بندی کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان ہردیہ نارائن دکشت نے آج یہاں صحافیوں سے کہا ’کالا دھن اور بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نوٹوں کی منسوخی کی مہم کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس مہم سے ان سیاستدانوں کو ضرور تکلیف ہو رہی ہے جن کا کالا دھنکباڑ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ زور شور سے مہم کی مخالفت میں مصروف ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں نئی کرنسی کی تقسیم یا بدلے جانے کے سلسلے میں غریب آدمی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہاں صرف خراب انتظامی نظام پریشانی کا موجب بنا ہوا ہے۔ مرکز کے فیصلے کو بدنام کرنے کے مقصد سے اکھلیش حکومت جان بوجھ کر افراتفری کو فروغ دے رہی ہے جس کا خمیازہ لوگوں کو قطار میں لگ کر بھگتنا پڑ رہا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے دعوی کیا کہ نوٹوں کی منسوخی کی مہم سے معیشت کیلئے ناسور بن چکے کالے دھن کی تباہی ہو جائے گی۔ عوام اس مہم میں مرکزی حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp hit out at sp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply