اتر پردیش کی ترقی کے لیے بی جے پی کوبر سر اقتدار لانا ضروری

لکھنؤ: چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر کلراج مشرا نے کہا ہے کہ اتر پردیش کی ترقی کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننا ضروری ہے۔ مسٹر مشرا نے آج یہاں کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اس ریاست کو کافی پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ہر لحاظ سے مضبوط ہونے کے باوجود اترپردیش مسلسل پسماندہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس لیے ریاست کو خوشحال بنانے کے لیے ضروری ہے کہ بی جے پی کو حکومت سازی کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی خوشحالی کے لئے مرکزی حکومت مسلسل کوشاں ہے لیکن اترپردیش حکومت کچھ کرنا ہی نہیں چاہتی۔ نریندر مودی حکومت نے اترپردیش کی ترقی کے لئے اس کے حصے سے زیادہ رقم دی لیکن اس کا صحیح استعمال نہ ہونے سے یہ ریاست ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں اتر پردیش سے بی جے پی کا 14 سال کا ” بن باس “ختم ہوگا اور ریاست کی باگ ڈور بی جے پی کے ہاتھ میں آئے گی۔ قابل ذکر ہے کہ 2002 کے بعد سے اب تک ریاست میں بی جے پی کی حکومت نہیں آئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp govt in up is must for development in uttar pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply