امیت شاہ نے 2019لوک سبھا انتخابات سے پہلے رام مندر کی تعمیر کا کوئی وعدہ نہیں کیا: بی جے پی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )نے اس بات کی تردید کی ہے کہ جمعہ کے رو ز اپنے دورہ تلنگانہ کے دوران پارٹی صدر ا میت شاہ نے رام مندر کے حوالے سے کوئی تبصرہ کیا تھا۔

بی جے پی نے واضح کیاکہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے رام مندر کے معاملہ پر کوئی بیان نہیں دیا ہے جیساکہ میڈیا کے کچھ حلقوں میں اس کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ایساکوئی موضوع ایجنڈے میں بھی نہیں ہے۔“بی جے پی کا کہنا ہے کہ رام مندر کی تعمیر باہمی مفاہمت یا عدالت کے فیصلہ سے ہونی چاہئے۔سپریم کورٹ میں بابری مسجد رام مندر کے معاملہ کی سماعت جاری ہے۔

مسٹر شاہ ’ رابطہ برائے حمایت‘مہم کے تحت جمعہ کوتلنگانہ کے دارالخلافہ حیدرآباد گئے تھے۔کچھ میڈیا رپورٹوں میں کہاگیاہے کہ مسٹر شاہ نے کہاتھا کہ رام مندر کی تعمیرکا کام 2019میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے شروع ہوجائیگا۔

واضح ہو کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ٹوئیٹ کر کے جب سپریم کورٹ میں اس معاملہ کی سماعت چل رہی ہے تو کیا مسٹر شاہ اس تنازعہ کا نیز مسجد اسلام کا لازمی رکن ہے یا نہیں معاملہ کا فیصلہ لکھنے والے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp denies amit shah promised ram temple construction before 2019 polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply