بی جے پی نے یوپی کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس جاوید احمد کو ہٹانے کا مطالبہ کیا

لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی)جاوید احمد پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے حق میں کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے انہیں فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ نے بتایا کہ ریاست کے کئی افسران ایس پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے حق میں ووٹ بینک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پارٹی نے ایسے افسران کی فہرست تیار کرکے الیکشن کمیشن کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فہرست میں ڈی جی پی کا بھی نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ضلع مجسٹریٹ ایس ایچ او، بلاک ترقیاتی افسر، پولیس سپرنٹنڈنٹ، تحصیلدار، ڈپٹی کلکٹر، سی او کے ایس پی کے حق میں کھلے عام کام کر رہے ہیں۔ ان کے عہدے پر رہتے ہوئے منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp demands removal of uttar pradesh dgp javed ahmad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply