بی جے پی نے اپنے سربراہ کے بیٹے پر کانگریس کے الزام کو بے بنیاد بتایا

نئی دہلی: بی جے پی نے اپنے سربراہ امیت شاہ کے بیٹے کے کاروبار کے ٹرن اوور کے حوالے سے کانگریس کے الزام کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس الزام پر خاموش نہیں بیٹھی اور نہ ہی اسے نظر انداز کیا گیا ہے اور جے امیت شاہ اس معاملہ میں 100کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائرکر رہے ہیں۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کو پورا اعتما د ہے کہ جے امیت شاہ نے کوئی غلط یا غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔انہوں نے کانگرس کو کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا کے متنازعہ اراضی خرید و فروخت کے حوالے سے جسٹس ڈھینگرہ کی رپورٹ کی اشاعت کی مخالفت کرنے پر بھی کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp defends chiefs son jay mulls 100 cr defamation suit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply