بی جے پی نے دہلی میں کارپوریشن انتخابات میں جیت کی ہیٹ ٹرک کو سکما کے شہیدوں کو وقف کیا

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے دہلی کے تینوں کارپوریشنوں میں پارٹی کوملی جیت کو چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں نکسلی حملے میں شہید ہونے والے سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آ ر پی ایف) کے 25جوانوں کو وقف کی ہے۔ بی جے پی کے اشوک روڈ پر واقع پارٹی کے ہیڈکوارٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی، پارٹی صدر امیت شاہ اور دہلی بی جے پی صدر منوج تیواڑی کی تصاویر کے ساتھ ایک پوسٹر لگایا گیا ہے جس میں تینوں کارپوریشنوں میں پارٹی کو ملی جیت کو سکما نکسلی حملے میں جان گنوانے والے سی آر پی ایف کے جوانوں کووقف کیا گیا ہے۔ دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے جیت کےلئے دہلی کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اتنی زبردست اکثریت کےلئے دارالحکومت کے ووٹروں کا بہت بہت شکریہ۔ دہلی کے تینوں کارپوریشنوں میں زبردست کامیابی حاصل کر کے کارپوریش انتخابات میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ لیکن سکما سانحہ کے سوگ میں پارٹی جیت کا جشن خاموشی کے ساتھ منائے گی۔اور دھوم دھڑکا نہیں کرے گی۔ عام آدمی پارٹی دوسرے اور کانگریس تیسرے نمبر پر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp dedicates its victory to crpf jawans martyred in sukma encounter in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply