علیل پاریکر ہی وزارت اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے:امیت شاہ

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے صدر امیت شاہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ گوا کے علیل وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر ہی وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کابینہ میں عنقریب ردو بدل کی جائے گی۔

واضح ہو کہ پاریکر کے دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل ہونے کے بعد سے ہی ریاستی قیادت میں تبدیلی کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ریاستی کابینہ میں ردو بدل کی اس لیے ضرورت پڑی کیونکہ بی جے پی کی اتحادی جماعتوں نے مہاراشٹر گومانتک پارٹی کے کسی وزیر کو پاریکر کا نائب تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پاریکر نے جب 14ستمبر کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹنے کی خواہش ظاہر کی تو شاہ نے بی جے پی قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) رام لعل کی قیادت میں مرکزی مشاہدوں کو 16ستمبر کو گوا بھیجا تھا کہ وہ ریاست کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں اور پاریکر کے جانشین کے حوالے سے فیصلہ کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp decides to continue with manoha parrikar as goa chief minister in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment