ناگپور میں بی جے پی کے 54 باغی اراکین کا پارٹی سے اخراج

ناگپور: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 54 ارکان کو ابتدائی رکنیت سے چھ سال کے لئے نکال دیا ہے۔ بی جے پی کے قریبی ذرائع نے یہاں بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ تقسیم کے سلسلے میں پارٹی کے کئی اراکین نے اعلیٰ قیادت کے فیصلے کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔
پارٹی نے کئی سینئر رہنماؤں، موجودہ کونسلر اور کچھ طویل وقت سے پارٹی کے لئے کام کرنے والے کئی کارکنوں کو اس بار ٹکٹ نہیں دیے تھے جس سے بی جے پی کے صوبائی یونٹ میں برہمی کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ ممبئی میں مقامی باڈی کی 151 سیٹوں کے لئے تین ہزار لوگوں نے ٹکٹ کی دعویداری کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp cracks the whip expels 54 rebel leaders in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply