مشرقی دہلی میں فاقہ کشی سے تین کمسن بچیوں کی موت پربھاجپا کی کیجری وال حکومت پر سخت تنقید

نئی دہلی:مشرقی دہلی کے منڈاولی علاقہ میں ایک ہی خاندان کی تین بچیوں کی فاقہ کشی سے ہوئی موت کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس نے اروند کیجری وال حکومت کو زبردست ہدف تنقید بنایا۔

بی جے پی کی دہلی اکائی کے صدر منوج تیواڑی نے ان تین بچیوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ یہ سانحہ اس دہلی میں ہوا ہے جہاں حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ غریبوں میں راشن تقسیم کرنے میں پیش پیش ہے۔

واضح ہو کہ بدھ کے روز مشرقی دہلی کے علاقہ منڈاولی کے ایک مکان میں آٹھ سالہ مانسی ،چار سالہ شکھا اور دوسال کی پارول کی لاشیں ایک کمرے میں ملی تھیں۔بچیوں کی ماں کی دماغی خلل کے مرض میں مبتلا ہے۔ماں کا کہنا تھا کہ بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انھیں کھانا نہیں دیاتھا ۔

پوسٹ مارٹم کی دونوں رپورٹوں میں تینوں بچیوں کی موت کا سبب فاقہ کشی بتایا گیاہے۔پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے ان بچیوں کو پچھلے سات آٹھ دن سے کھانا نہیں ملاتھا ۔

یہ علاقہ نائب وزیراعلی اور وزیرتعلیم منیش سسودیہ کے اسمبلی حلقہ میں ہے۔مسٹرسسودیہ جمعرات کو متوفی بچیوں کے گھر گئے۔اس معاملہ میں عدالتی جانچ کا حکم پہلے ہی دیاجاچکا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp congress slam delhi govt after 3 sisters found dead due to hunger in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply