بی جے پی و کانگریس نے مسئلہ کشمیر میں امریکہ،چین کو ثالث بنانے کے فاروق عبداللہ کے بیان کی مذمت کی

نئی دہلی : فاروق عبداللہ کے اس بیا ن سے ایک بار کشمیر کا مسئلہ سیاسی بحث کا موضوع بن گیا جس میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو حل جانا چاہیے جس میں تیسرے فریق کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ ثالثی کی وکالت اور کشمیر میں پاکستان کو بھی فریق بتانے کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس نے ہم آہنگ ہو کر مذمت کی۔
ساتھ ہی کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے کشمیر کے موجودہ حالات کے لئے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے پر حکومت کے کئی سینئر وزرا نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ مسٹر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر پاکستان کی طرف سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھے جانے پر پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ “جب تک آپ کشمیر پر پاکستان سے بات نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکالیں گے یہ سلسلہ نہیں رکنے والا۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ پاکستان سے بات کرنے کا مناسب وقت ہے،بڈگام پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ مسٹر عبداللہ نے کہا کہ ” جب آپ چین سے بات کر سکتے ہیں تو پاکستان سے بات کیوں نہیں کی جا سکتی۔ دوستوں (تیسرے فریق) کو شامل کیجئے اور بات کیجئے”۔اس سلسلے میں مزید وضاحت طلب کئے جانے پر انہوں نے صاف کہا کہ وہ تیسری پارٹی کی ثالثی کی بات کر رہے ہیں۔ امریکہ یا چین کی مدد لی جا سکتی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ خود کہہ چکے ہیں کہ امریکہ ثالثی کے لئے تیار ہے۔
حالات کے معمول پر آنے کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر مذاکرات شروع کرکے معاملے کو سلجھانے کی وکالت کرتے ہوئے مسٹر عبداللہ نے کہا کہ”صحیح وقت کا انتظار کرتے کرتے 70 سال گزر چکے ہیں۔ اب اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا. اس دوران چار جنگیں ہو چکی ہیں۔ اور کتنے لوگوں کوہلاک کرائیں گے۔ جنگ اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے پاس ایٹم بم ہیں “

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp congress nirmal singh condemn farooq abdullahs statement on third party in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply