منی پور کے نئے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی حلف برداری

امپھال :بی جے پی قانون ساز پارٹی کے قائد این بیرین سنگھ کی منی پور کے وزیر اعلی کے طور پر حلف برداری ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی اس شمال مشرقی ریاست کی تاریخ میں پہلی بار بی جے پی کی حکومت بن گئی۔جو بعد از انتخابات اتحاد کے توسط سے بنی ہے۔
بی جے پی کو 60 رکنی اسمبلی میں 21 سیٹیں ملی تھیں اور اس نے نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) اور ناگا پیپلز فرنٹ کے چار چار اراکین اسمبلی کی حمایت اور دیگر جماعتوں اور آزاد اراکین اسمبلی کے تعاون سے اکثریت کے لئے مطلوب تعداد کی تائید حاصل کر لی تھی۔
گورنر نجمہ ہیبت اللہ نے مسٹر سنگھ کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ تقریب حلف برداری میں سابق وزیر اعلیٰ اوکرام ایبوبی سنگھ بھی موجود تھے۔ بیرین سنگھ کے ساتھ8وزیروں کی بھی حلف برداری ہوئی
۔ این این پی کے ممبر اسمبلی وی جوئے کمار کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا گیا۔وہ منی پور کے سابق ڈائریکٹر جنرل پولس تھے اور انہیں سابق وزیر اعلیٰ ابوبی سنگھ کا دایاں ہاتھ کہا جاتا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp chief minister npp mla joykumar is deputy cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply