کیرل میں پارٹی کارکن کے قتل کے خلاف بی جے پی کی بند کی اپیل اور سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

کوچی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین کے گاؤں میں پارٹی کے ایک کارکن کے قتل کی سخت مذمت کی ہے او ر اس پورے معاملے کی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی کے ایک ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ نے کوچی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کنور ضلع میں مسٹر وجین کے گھر سے 100 میٹر دور بی جے پی کے کارکن کا قتل کیاگیا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ریاست کی پولیس وزیر اعلی کے اشارے پر کام کر رہی ہے اور اس سے انصاف کی امید نہیں کی جاسکتی۔
اس لیے ہم اس معاملے کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جب ترجمان سے یہ دریافت کیاگیا کہ ایک دن پہلے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے بھی ایک کارکن کا قتل کیاگیاتھا تب انہوں نے کہا کہ سیاسی تشدد کے سبھی واقعات کی جانچ کی جانی چاہیے اور قصورواروں کی سزا ملنی چاہیے۔
ترجمان نے دعویٰ کیاکہ کیرالہ میں بی جے پی زور پکڑ رہی ہے جس کی وجہ سے اس کے کارکنوں پر مظالم ہورہے ہیں۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp calls for kerala bandh after workers murder demands cbi probe in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply