اتر پردیش میونسپلٹی انتخابات میں طلبا کا بی جے پی بھگاؤ،روزگار بچاؤ نعرہ

لکھنؤ:بی جے پی قیادت والی مرکزی و ریاستی حکومتوں کی روزگار کے حوالے سے وعدہ خلافی سے ناراض کالج و ینیورسٹیوں کے طلبا نے”بھاجپا بھگاؤ، روزگار بچاؤ“ تحریک شروع کرنے کا عہد کیا ہے۔
جس میں میونسپلٹی انتخابات میں بی جے پی کو ہرانے کی اپیل کی جارہی ہے۔ساتھ ہی غیر بی جے پی فعال نوجوان امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ روزگار کے مسئلہ پر سبق سکھایا جا سکے۔
تحریک کے رح رواں سدھانشو باجپئی نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں بر سر اقتدار بی جے پی حکومتیں بار بار نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کرتی ہیں لیکن صورت حال اس کے برعکس ہے۔
اتر پردیش میں گذشتہ 8ماہ کے دوران کسی محکمہ میں کوئی بھرتی نہیں ہوئی یہاں تک کہ اس سے پہلے جو بھرتیاں ہونے والی تھیں انہیںبھی روک دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp bhagao rozgar bachao in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply