گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے تیسری فہرست جاری کر دی

گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے بی جے پی نے پیر کے روز اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست بھی جاری کر دی جو28امیدواروں پر مشتمل ہے۔اس فہرست میں موجودہ ایم ایل اے اور اسمبلی اسپیکر رمن وورہ اور موجودی ایم ایل اے اور سابق کابینہ وزیر سوربھ پٹیل کا نام بھی شامل ہے ۔
رمن وورہ دسادا کی شڈول کاسٹ سیٹ سے اور سوربھ پٹیل بوٹاڈ سے امیدوار بنائے گئے ہیں۔دھرن گدھرا حلقہ سے پارٹی کے سینیئر لیڈر اور رترجمان آئی کے جڈیجہ کی جگہ جے رام بھائی دھانجی بھائی سوناگرہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ اس حلقہ سے جڈیجہ امیدواری کی امیدیں لگائے بیٹھے تھے۔
فہرست میں ایک اور سابق وزیر گووند بھائی پٹیل کا نام شامل ہے وہ راجکوٹ (ساؤتھ) سے امیدوار ہیں جبکہ کودی نار ایس سی سیٹ پر پارٹی نے موجودہ ایم ایل اے جیٹھا بھائی سولنکی کی جگہ ، جنہوں نے سنیچر کو بھگوا پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا،رام بھائی وڈھیر کو ٹکٹ دیا ہے۔

Title: bjp announces third list of candidates for gujarat | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply