لوک سبھا کی چار اور اسمبلی کی 9سیٹوں پر ضمنی چناؤ کے لیے بی جے پی نے امیدورا کھڑے کر دیے

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چار لوک سبھا اور نو اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
بی جے پی کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہڈول (ریزرو) لوک سبھا سیٹ سے سابق اسمبلی اسپیکر گیان سنگھ، مغربی بنگال کے کوچ بہار (ریزرو) سے ہیم چندر برمن، اسی ریاست کے تملوک سے امبج موہنتی اور آسام کے لکھیم پور سے پردھان بروا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش کی نیپانگر (ریزرو) اسمبلی سیٹ سے محترمہ منجو دادو، تمل ناڈو کے ارواکوریچی سے ایس پربھو، اسی ریاست کے تنجاور سے ایچ ایس رام لنگم اورنیروپرن کندرم سے آر شری نواسن کو امیدوار بنایا گیا ہے

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp announces candidates names for by polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply