راجستھان و بنگال ضمنی انتخابات کے لیے بی جے پی امیدواروں کا اعلان

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے راجستھان میں لوک سبھا کی دو سیٹوں نیز مغربی بنگال اور راجستھان کی ایک ایک سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا۔
بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے سکریٹری جے پی نڈا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ راجستھان میں الور پارلیمانی سیٹ کے لیے جسونت سنگھ یادواور اجمیر سیٹ کے لیے رام سروپ لانبا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
یہ دونوں سیٹیں بی جے پی کے پاس تھیں۔جو بالترتیب مہند چاند ناتھ اور سانور لال جاٹ کے انتقال کر جانے سے خالی ہوئی ہیں۔راجستھان کے منڈل اسمبلی حلقہ سے شکتی سنگھ ہاڑا اور مغربی بنگال کی نووا پاڑہ سیٹ سے منجو باسو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp announces candidates for alwar and ajmer bypoll in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply