ایگزٹ پول میں چار ریاستوں میں بی جے پی کو سبقت اور پنجاب میں کانگریس و عام آدمی پارٹی میں کانٹے کی ٹکر

نئی دہلی:پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی پولنگ کے بعد کے سروے (ایگزٹ پول) میں بیشتر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اتر پردیش سمیت چار ریاستوں میں سب سے بڑی واحد پارٹی یا قطعی اکثریت حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔جبکہ پنجاب میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی اور منی پور میں کانگریس اور بی جے پی میں کانٹے کے مقابلہ میں دکھایاگیا ہے۔ مختلف نیوز چینلوںپرجمعرات کی شام نشر کئے جانے والے ایگزٹ پول میں بی جے پی کی اترپردیش میں دو دہائی بعد واپسی ہوتی نظرآ رہی ہے اور منی پور میں بھی وہ غیر متوقع طور پر سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ اور گوا میں وہ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔ پنجاب میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے جبکہ اکالی بی جے پی اتحاد کو دوڑ سے باہر بتایا جا رہا ہے۔ ٹائمز ناؤ۔
وی ایم آر نے اترپردیش میں اپنے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو کل 403 نشستوں میں سے 190 تا 210 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے بتایا ہے جبکہ سماج وادی۔ کانگریس اتحاد کو 110 سے 130، بہوجن سماج پارٹی کو 57 سے 74 اور دیگر کو آٹھ نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ایم آر سی۔ نیوز ایکس نے ریاست میں بی جے پی کو 185، ایس پی کانگریس اتحاد کو 120، بی ایس پی کو 90 اور دیگر کو 8 سیٹیں دی ہیں۔ سی ایس ڈی ایس۔اے بی پی نے بھی بی جے پی کو 164 سے 175، ایس پی کانگریس اتحاد کو 156 سے 169، بی ایس پی کو 60 سے 72 اور دیگر کو 2 سے 6 سیٹوں پر سبقت لیتے دکھایا ہے۔ سی ووٹر نے بی جے پی کو 155، ایس پی کانگریس اتحاد کو 135 سے 147، بی ایس پی کو 81 سے 93 اور دیگر کو 8 سے 20 سیٹوں پر کامیاب ہونے امکان ظاہر کیا ہے۔ پیکس میڈیا نے اپنے سروے میں بی جے پی کو 145، ایس پی کانگریس کو 170، اور بی ایس پی کو 75 سیٹیں دی ہیں۔ پنجاب میں ایم آر سی نے کل 117 سیٹوں میں سے عام آدمی پارٹی کو 55، کانگریس کو 55 اور اکالی بی جے پی اتحاد کو 7 نشستیں دی ہیں۔ ٹوڈیز چانکیہ نے عام آدمی پارٹی کو 54، کانگریس کو 54 اور اکالی بی جے پی اتحاد کو 9 اور دیگر کو دو نشستیں دی ہیں۔ سی ووٹر نے عام آدمی پارٹی کو 67، کانگریس کو 41 سے 49 اور اکالی اتحاد کو 5 سے 13 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ایکسس نے کانگریس کو 62 سے 71، آپ کو 42 سے 51 اور اکالی بی جے پی اتحاد کو 4 سے 7 اور دیگر کو 2 سیٹیں ملنے کی بات کہی ہے۔ پیکس نے کانگریس کو 58، آپ کو 42 اور اکالی اتحاد کو 15 اور دیگر کو 3 نشستیں ملنے کا اندازہ لگایا ہے۔ اتراکھنڈ کی 70 نشستوں میں سے چانکیہ کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 53، کانگریس کو 15 اور دیگر کو دو سیٹ دی گئی ہے۔ ایم آر سی نیوز ایکس نے بی جے پی کو 38، کانگریس کو 30 اور دیگر کو دو سیٹیں دی ہیں۔ سی ووٹر نے بی جے پی کو 29 سے 35، کانگریس کو بھی 29 سے 35 اور دیگر کو دو سے نو سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے بی جے پی کو 46 سے 53، کانگریس کو 12 سے 21 اور دیگر کو 2 سے 6 نشستیں دی ہیں۔ پیکس میڈیا کے مطابق بی جے پی کو 33، کانگریس کو 30 اور دیگر کو 7 نشستیں مل رہی ہیں۔ گوا کی 40 نشستوں میں سے سی ووٹر نے بی جے پی کو 15 سے 21، کانگریس کو 12 سے 18،عام آدمی پارٹی کو صفر سے 4 اور دیگر کو 2 سے 8 سیٹیں دی ہیں۔ ایم آرسی نے بی جے پی کو 15، کانگریس کو 10،عام آدمی پارٹی کو 7 اور دیگر کو آٹھ سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ منی پور کی 60 نشستوں میں سے سی ووٹر نے بی جے پی کو 25 سے 31، کانگریس کو 17 سے 23 اور دیگر کو 2 سے 15 نشستیں دی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp ahead in up could be aap or congress in punjab says exit polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply