بی جے پی یوا مورچہ والوں نے تھرور کے دفتر پر ”ہندو پاکستان “ کا بینر لٹکا دیا

تھیرو اننت پورم: کانگریس ممبر پارلیمنٹ و سابق مرکزی وزیر مملکت خارجہ ششی تھرور نے الزام لگایا ہے کہ بی جے ہی یووا مورچہ کے شرپسندوں نے تھیرواننت پورم واقع ان کے حالقہ کے دفتر پر حملہ کر کے ان کے دفتر پر آویزاں سائن بورڈز اور در و دیوار پر سیاہی اور کالا انجن آئل پوت دیا۔

تھرور نے کہاکہ بی جے پی یوتھ سیل کے کارکنان نے ان کے دفر کے باہر اپنی عرضداشتیں لیے قطار لگائے مقامی لوگوں کو بھی وہاں سے بھگا دیا اور اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک بینر بھی باندھ گئے جس پر جلی حروف میں” ہندو پاکستان“ دفتر تحریر تھا۔

یہ واقعہ کانگریس لیڈر کے اس بیان کے کئی روز بعد پیش آیا جس میں تھرور نے کہا تھا کہ اگر2019میں بی جے پی بر سر اقتدار آئی تو ہندوستان ”ہندو پاکستان“ بن جائے گا۔تاہم جس وقت یہ واردات ہوئی تو تھرور اپنے دفتر میں نہیں تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp activists vandalise shashi tharoors workplace label it hindu pakistan office in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply