بی جے پی خواتین کارکنوں کا کیجریوال کے خلاف مظاہرہ

نئی دہلی:پنجاب اسمبلی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں امرتسر جا رہے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی خاتون کارکنوں نے گھیر لیا اور ان کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
مسٹر کیجریوال امرتسر جانے کے لیے صبح سات بجے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تھے۔ امرتسر شتابدی ایکسپریس میں انہیں سوار ہونے سے پہلے ہی بی جے پی کی خاتون کارکنوں نے انہیں گھیر لیا اور چوڑیاں دکھائیں۔ خاتون کارکن کیجریوال ہیلو ہیلو کے نعرے لگا رہی تھیں۔ ان کا الزام تھا کہ دارالحکومت میں خواتین سلامتی کی صورت حال بہت خراب ہے۔
عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی اور وزراء پرجسمانی استحصال کے الزامات لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کو دہلی کی فکر نہیں ہے اور وہ دہلی کو چھوڑ کر پنجاب، گجرات اور گوا پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ دارالحکومت کے عوام عام آدمیپارٹی کوبڑی اکثریت سے جتوا کر کر اب پچھتا رہے ہیں۔ مظاہرے کے دوران خواتین کارکنوں کی دھکا مکی بھی ہوئی، لیکن پولیس نے بیچ بچاؤ کر کے مسٹر کیجریوال کو محفوظ طریقے سے ٹرین میں سوار کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp activists stage protest against kejriwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply