بی جے پی ایس سی ایس ٹی قانون کو مضبوط بنانے کے لیے پابند عہد ہے:وزیر قانون

نئی دہلی:مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کانگریس، بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی پر دلت تحریک اور امبیڈکر کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) درج فہرست ذات و قبائل قانون کو مضبوط کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔لیکن حزب اختلاف اپنے مفادات کے لئے منصوبہ بند طریقہ سے ملک کاماحول خراب کررہی ہیں۔
روی شنکر پرساد نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ پارٹیاں سیاسی مفادات کے لئے دلت تحریک کے نام پر ملک کو توڑنے کا کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بڑی تعداد میں درج فہرست ذات و قبائل، پسماندہ ، نہایت پسماندہ، غریب اور ہر طبقہ کے لوگ بی جے پی کے ساتھ جڑ رہے ہیں اس لئے اپوزیشن جماعتیں دلتوں کے نام پر سیاست کررہی ہیں۔ایک اور مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت نے کہا کہ کانشی رام جی نے کبھی تشدد میں یقین نہیں رکھا لیکن مایا وتی اس سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp a party of all indians for whole india ravi shankar prasad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply