اڑیسہ میں حکمراں بی جے ڈی ممبر اسمبلی پربت بسوال چٹ فنڈ گھپلے میں گرفتار

بھونیشور: (یو این آئی)مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے سی شور چٹ فنڈ کمپنی سے تعلق کے الزام میں حکمراں بی جے ڈی(بیجو جنتا دل) کے ممبر اسمبلی پربت رنجن بسوال کو کٹک واقع ان کی رہائش گاہ سے کل دیر رات گرفتار کرلیا۔ سی بی آئی اڑیسہ میں سینکڑوں کروڑ روپے کی چٹ فنڈ گھوٹالے کی تحقیقات کررہی ہے۔
سی بی آئی افسران مسٹر بسوال کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کے لیے بھونیشور لے آئے ہیں ۔ سی بی آئی نے سی شور کمپنی سربراہ پرشان داس کے ساتھ فرضی زمینی سودے کے معاملے پر مسٹر بسوال اور ان کی بیوی لکشمی وسوال سے کئی بار پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ سی بی آئی نے گزشتہ جنوری میں سی شور کمپنی سے تعلق کے معاملے پر مسٹر بسوال کے کٹک اور بھونیشور واقع ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے کچھ دستاویزات ضبط کئے تھے۔
سی بی آئی نے مسٹر بسوال کو اڑیسہ کے جاج پو ر ضلع کے بیناپور موضع میں زمین فروخت کرنے کے وعدے پر سی شور کمپنی کے سربراہ مسٹر داس سے 25 لاکھ روپے لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjd mla pravat ranjan biswal arrested in odisha chit fund scam case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply