جیٹ ایر ویز کی ممبئی جودھپور پروا زکے 167مسافر بال بال بچے

نئی دہلی: جیٹ ایئر ویز کے ممبئی سے جودھپور آ نے والے ایک طیارہ سے آج دوپہر لینڈنگ کے وقت ایک پرندہ ٹکرا گیا۔ تاہم، عملے کے ارکان سمیت طیارے پر سوار تمام 167 مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ ایئر لائن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پرواز نمبر 9 ڈبلیو 412 ممبئی سے جودھپور آئی تھی۔ جودھپور میں اترتے وقت ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔
پائلٹ نے احتیاط برتتے ہوئے فوری لینڈنگ کے بجائے ایک بار پھر ہوا میں چکر لگانے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد ہوائی جہاز کی محفوظ لینڈنگ ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ تمام مسافروں اور عملہ کے ارکان کو محفوظ اتار کر ٹرمینل بلڈنگ پہنچا دیا گیا ہے اور انجینئرنگ ٹیم طیارے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔ سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ اس طیارہ نے صبح 11.30 بجے ممبئی سے پرواز بھری تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bird hit jet airways flight lands safely at jodhpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply