تری پورہ میں شاہ اور وزیر اعظم کی موجودگی میں بپلاب کمار دیب کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری

اگرتلہ:جمعہ کی سہ پہر میں تری پورہ میں اس وقت پہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت کا باقاعدہ قیام عمل میں آگیا جب بپلاب کمار دیب نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔
ریاست کے شاہی گھرانے کے راجکمار جشنو دیو ورما کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پرحلف دلایا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی ے پی کے قومی صدر امیت شاہ بھی موجود تھے۔ حلف برداری کی تقریب آسام رائفلز گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم اور بی جے پی صدر کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ، سینیئر بی جے پی لیڈران لال کشن آڈوانی اور مرلی منوہر جوشی بھی شامل تھے۔
بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراءاعلیٰ گجرات سے وجے روپانی، مدھیہ پردیش سے شیو راج سنگھ چوہان، آسام سے سربنندا سونوال اور جھارکھنڈ سے رکھوبر داس اور تری پورہ کے رخصت پذیر وزیر اعلیٰ مانک سرکار بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے۔
12رکنی کابینہ میں بی جے پی کی حلیف پارٹی انڈیجینس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ کو دووزارتیں دی گئیں جبکہ کانگریس چھوڑ کر آنے والے سدیپ رائے برمن اور رتن لال ناتھ کو بھی وزارت میں شامل کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Biplab kumar deb sworn in as tripura cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment