تری پوری بی جے پی صدر بیپ لاب کمار دیب تری پورہ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے تری پورہ ریاستی بی جے پی صدر بیپلاب کمار دیب کو اپنا وزیر اعلیٰ امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ شاہی خاندان کے ایک رکن جیشنو دیو رمن کو نائب وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے۔
اس کا فیصلہ اگرتلہ میں بی ے پی قانون ساز پارٹی اور مرکزی لیڈروں بشمول نتن گڈکری کی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ کے اراکین کو 8مارچ کو حلف دلایا جائے گا۔اعلان کے بعد میڈیا سے تھوڑی دیر تک بات کرنے کے دوران مسٹر دیب نے کہا کہ وہ تریپورہ میں اچھی حکومت اور امن یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے دوتہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کر کے چوتھائی صدی سے ریاست پر حکمرانی کر رہے بایاں محاذ کو اقتدار سے بے دخل کر دیا ۔
60رکنی اسمبلی میں سے59 پرانتخابات ہوئے تھے ۔ چری لام حلقہ میں12مارچ کو پولنگ ہو گی جس میں تریپورہ کے راجہ پرادیوت کشور مانیکیہ کے چچا 59سالہ دیو رمن الیکشن لڑیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Biplab deb to be tripura chief minister in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply