اعلیٰ ذات کے غریبوں کو 10فیصد ریزرویشن بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے دونوںایوانوںسے منظور کیے جانے والے غریب اعلیٰ ذات والوں کے لیے تعلیم اور ملازمتوں میں 10فیصد ریزرویشن کے بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔یوتھ فار اکویلیٹی نے اس آئینی ترمیمی بل کو ،جسے حکومت نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ختم ہونے س عین ایک روز قبل اچانک ہی پیش کیا تھا،جمعرات کے روز عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔ چیلنج کرنے والی عرضی میں کہا گیا ہے کہ یہ بل نرالے انداز میں دو روز میںہی منظورکر لیا گیا۔ اس پر زیادہ بحث ہی نہیںہوئی۔عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریزرویشن کے لیے صرف اور صرف اقتصادی حالت کا پیمانہ نہیں بنایا جا سکتا اور یہ کہ اقتصادی حالت کو محض عام زمرے تک محدود نہیں رکھا جا سکتا۔عرضی میںریزرویشن کی حد 50سے زیادہ کیے جانے پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔غیر سرکاری مدد یافتہ اداروں میں ریزرویشن لاگو کرنا واضح طور پر آمرانہ رویہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bill for 10percent reservation for poor in general category challenged in sc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.