طلاق ثلاثہ پر پابندی کے قانون سے مسلم خواتین کو مستقل آزادی مل جائے گی

ممبئی: شیو سینا نے کہا ہے کہ اگر حکومت تین طلاق کے رواج پر پابندی لگانے کا قانون بنانے کا فیصلہ کر لیتی ہے تو اس سے مسلم خواتین کو اس آزار سے ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی۔
قانون بنانے کا یہ مطالبہ ایسے وقت میں کیا گیا جب مرکز خود ہی اس سمت پیش قدمی کرتے ہوئے ایک قانون لانے پر غور کرر ہی ہے کیونکہ طلاق ثلاثہ کا رواج سپریم کورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے جانے کے باوجود جاری و ساری ہے۔
شیو سینا نے اپنے ترجمان سامنا میں لکھا ہے کہ اس رواج پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہئے اور اس کے ارتکاب کو جرم قرار دیا جانا چاہئے۔

Title: bill banning triple talaq would free muslim women shiv sena | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply