اترپردیش کے شہرسیتاپور میں موٹرسائیکلوں کی ٹکر میںتین ہلاک،تین زخمی

سیتاپور:اترپردیش میں سیتاپور کے بسواں علاقے میں دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر ہوجانے سے تین افراد کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بسواں کے رہنے والے چھ افراد کل رات ہولی کھیل کر دو موٹرسائکلوں پر اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔اسی دوران بسواں جہاں گیرآباد روڈپر بھولاگنج کے نزدیک دونوں موٹرسائکلیں آپس میں ایک دوسرے میں پھنس کر ایک درخت سے جاٹکرائیں۔
اس حادثے میں انوج چورسیا ،ستیپال کوری اور ریشی راج ورما کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bikes clash in uttar pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply